اسلام آباد، انسدادپولیو سال کی آخری مہم آج سے شروع ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پولیو کے انسدادکیلئے سال کی آخری مہم (آج) پیرسے شروع ہورہی ہے،10دسمبر سے شروع ہونے والی مہم میں 3 کروڑ80 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے، رواں سال ملک بھرسے پولیو کے آٹھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انسدادپولیو کیلئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابربن عطاء کے مطابق والدین پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیںقومی ایمرجنسی سنٹر برائے انسداد پولیو اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار روزہ پولیومہم میں 2 لاکھ70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں ،صحت محافظ گھر گھر جاکر پیدائش سے لیکر پانچ سال سے کم عمر بچو ں کو پولیوکے قطرے پلانایقینی بنائیں گے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے بتایا کہ ہر پاکستانی صحت محافظ کا کردار ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے گھر اور گردونواح میں کو ئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔