وزیراعظم عمران خان سعودی جیلوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو رہا کرائیں
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سعودی عرب کی جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی پیغام کے ذریعے سعودی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ سعودی جیلوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو رہا کرے اور وطن عز یز بھیجے۔ اپنے پیاروں کو دیکھنے کے لئے آنکھیں ترس گئی ہیں۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کے جیلوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے در د بھری آوازوں میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے سر قلم ہونے سے بچائیں۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی سزائے موت پر عملدرامدکو فورا رکوایا جائے اورہمارے پیاروں کی فی الفور وطن واپسی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے ۔ قیدیوں کی اہل خانہ کی جانب سے وزیراعظم کے نام خط لکھا گیاجو سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے رشتے داروں نے ایک وفد کی صورت میں خط وزیر اعظم سیکریٹیریٹ میں جمع کرایا۔