سابق حکومت کے میرٹ سے ہت کر ایل پی جی ائر مکس مری میں جاری منصوبے ختم
اسلا م آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)سابق حکومت کی جانب سے میرٹ سے ہٹ کرایل پی جی ائیر مکس مری میں جاری کئے گئے منصوبوں کو ختم کر دیا اور اسے ملک کے مختلف حصوںمیں تقسیم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مری میں سابق وزیراعظم شاہد حاقان عباسی کی جانب سے بہت زیادہ گیس فراہم کرنے کے منصوبوںمیںکچھ ختم اور کچھ میں کمی کردی ہے۔ شمالی علاقہ جات ہنزہ ٗ گلگت ٗ دیامر ٗ چلاس ٗ اسکردو میں ایل پی جی ائیر مکس فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کے پی کے کے مختلف علاقوں کالام اور نتھیا گلی کوبھی یہ گیس فراہم کی جائے گی۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے آئل اینڈ گیس کارپوریشن سمیت دیگر اداروں سوئی نادرن ٗ سوئی سدرن ٗ پاکستان سٹیٹ آئل سمیت اداروں میںبورڈ آف گورنرز کیلئے چاروں صوبوں کو نمائندگی کے وزراء اعلٰی کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوںسے ماہرین کے نام تاکہ انہیں اداروں میں بطور بورڈ ممبر تعینات کیا جائے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کے نئے کنکشن فراہم کرنے پابندی عائد کردی ہے ۔ صرف ان علاقوںمیں نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے جن کے سروے مکمل ہو چکے ہیںاور فنڈز جاری ہو ئے ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوںمیں صرف سروے ہوئے ہیںوہاں پر اگر فنڈز نہ ہوئے تو کسی صورت وہاں پر گیس کنکشن نہیں دیئے جائیں گے۔ سابق حکومت نے صرف ووٹ لینے کیلئے سروے مکمل کرائے ہیں اور یہ نہیں دیکھا کہ ان علاقوں کیلئے فنڈز خزانے میں موجود ہیں یانہیں ۔ ذرائع کے مطابق چند ماہ پہلے میانوالی میں مختلف علاقوں میں سروے مکمل ہو چکے تھے مگر قومی خزانے میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ نہ صرف اس سروے کومعطل کیا بلکہ وہاں پر پہنچائے گئے پائپ بھی واپس اٹھا لئے گئے ہیں۔