سٹی اسٹیشن کے قریب ٹرین سے کٹ کر ایک شخص ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) ملیر سٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرین سے کٹ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی ریلوے لائن عبورکررہا تھا۔ ریلوے پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 65 سال تھی تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔