مجلس وحدت مسلمین کی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رابطہ مہم
کراچی(نیوزرپورٹر)ضمنی بلدیاتی انتخاب 2018 کی رابطہ مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 11 جعفرطیار، سید عارف رضا زیدی نے وفد کے ہمراہ رکن چیئرمین عالی اور ہیت آئمہ مساجد و علما امامیہ کے سربراہ بزرگ شیعہ عالم دین شیخ حسن صلاح الدین سے انکی رہائشگاہ پر ملات کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی احمر زیدی،مولا گلزار شاہدی،ممتاز مہدی،ناظم حسین، شعیب رضوی،معراج زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے،ملاقات میں مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ میں موجود عوام کو نوجوان قیادت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اب تک حلقہ میں حکمران جماعتوں نے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا، ماہ محرم الحرام و ربیع الاول میں علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا،ہم امید کرتے ہیں علاقہ کی عوام ایم ڈبلیو ایم کی نوجوان قیادت پر اعتماد کریں گے اور انشاء اللہ یہ کامیاب ہو کر مسائل کے حل کیلئے اور موثر کردار ادا کریں گے۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے خطیب و پیش نماز مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی سیبھی ملاقات کی اور ان سے علاقائی صورت سمیت ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار سید عارف رضا زیدی کی ضمنی بلدیاتی انتخاب میں وائس چیئرمین یوسی 11کی نشست پر حمایت کی اپیل کی۔