چوہدری ارشاد نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شارخ نے چارج سنبھال لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)سب ڈویژن پولیس آفیسرسکھن چوہدری ارشاد اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے سکھن تھانے کا چارج سنبھالتے ہی علاقہ معززین اور مویشی تاجروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔انہوں نے معززین اور تاجروں کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجر کا پولیس سے مضبوط رشتہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مضبوط رشتے کے سبب کرمنلز اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔ ایس ایچ او سکھن انسپکٹر شاہ رخ نے کہا کہ پولیس اور علاقے کی عوام و تاجر مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے لئے سہارا بنیں گے تاکہ علاقے میں پُر سکون کاروبار زندگی رواں دواں رہے۔ علاقہ معززین اور تاجروں نے ایس ڈی پی او چوہدری ارشاد اور ایس ایچ او شاہ رخ کا شاندار استقبال کیا۔