مکرمی : دس دسمبر کا دن دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر منا یا جا تا ہے۔جس کا مقصد دنیا بھر میں ہو نے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور خلاف ورزیوں کو اجا گر کرنا ہے-8لاکھ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہندوستانی فورسز معصوم کشمیریوں کا جینا دو بھر کئے ہوئے ہے۔ بچے ،بوڑھے،جوان ،مرد و خواتین غرض کوئی بھی بھارتی جارحیت سے نہیں بچ سکا.بے گناہ کشمیریوں پر بھارت کے جرائم پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ایک طویل خاموشی کے بعد ایک خوش آئند قدم ہے۔رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہندوستان مقبو ضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہاہے۔مگر مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کو ئی جواز نہیں ہے۔بے گناہ کشمیریو ں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ ظلم و جبر سے کشمیرعوام کے حق خود ارادیت کو دبا یا نہیں جا سکتا۔کشمیریوں عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی ایک تا ریخ ہے۔ جس کے لئے انہوں نے اپنی جوا نیاں قربان کیں۔اب کشمیریوں کی چوتھی نسل قربان ہو رہی ہے۔بھارت کی جانب سے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا ۔-8ہزار سے زائد کشمیریوں کا عدالتی قتل کیا گیا۔-22ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئی۔-1لاکھ سے زائد بچے یتیم جبکہ-12ہزارسے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔-6ہزار سے زائد گمنام قبریں جبکہ ہزاروں لوگوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیاہے۔صرف بر ہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سینکڑوں کشمیریوں کو شہید جبکہ بڑے پیمانے پر پیلٹس کا استعمال کیا گیا۔جوکہ ایک ممنوعہ ہتھیار ہے۔ہزاروںکشمیریوں نوجوانوں کی آنکھیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں گذشتہ کئی دہائیوں سے بدترین انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ اب عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر یوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔(نجیب الغفور خان، سوشل میڈیا جموں و کشمیر لبریشن سیل)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38