ساہیوال، صفدر آباد: باراتیوں کی فائرنگ سے مہمان سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
ساہیوال+ صفدر آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) باراتیوں کی فائرنگ سے محنت کش سمیت 2 مہمان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ساہیوال کے نواحی چک 118/9.L میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے مہمان طور خاں بحق پولیس کمیر نے موقع پر پہنچ کر نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی پولیس نے فائرنگ کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا صفدر آباد کے نواحی گائوں متابہ کی ملحقہ آبادی میں ایک دولہا کا باپ بارہ دری میں رانا اعظم کی دوبیٹیوں کی شادی تھی دھپ سڑی اور ڈجکوٹ سے باراتیں آئی تھیں دوران چند باراتیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فار لگنے سے محنت کش فلک شیر بلوچ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ایک زخمی کو شیخوپورہ ریفر کر دیا مقتول فلک شیر 9 بچوں کا باپ تھا۔