مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ تین ہفتے جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ آئی ایس پی آر
پاکستان اور چین کے درمیان وارئیر6 کے نام سے شروع ہونے والی مشق میں دونوں ملکوں کے ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرینگے جس سے دونوںملک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل روس کے ساتھ بھی اسی نوعیت کی کامیاب مشقیں کر چکا ہے۔ ایسی مشقیں ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے بہت ضروری ہیں ان سے فوج کے تجربات میں اور فوج کی حربی صلاحیت اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے امریکہ کو بھی چین کی طرح قریبی تعلقات کی دعوت دی ہے اور امریکہ بھی اگر پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کی اہم فوجی مشقوں میں شرکت کرتا ہے تو اسے خوش آمدید کہا جائیگا۔ ایسی مشقوں کا اہتمام دہشت گردی سے نبرد آزما ملک ہوں یا پرامن ممالک دونوں کیلئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ جو ان ممالک کی فوجی صلاحیت اور تجربہ میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ ان مشقوں کی بدولت افواج کی کسی بھی ملک اور اندرون ملک دہشت گردوں سے نمٹنے کی استعداد میں بہتری آئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024