مکرمی! ہم آپ اہلیان علامہ اقبال ٹائون چناب بلاک پاک بلاک ستلج خیبر آصف بلاک اور دیگر گلشن بلاک کے گیٹ نمبر 6 کے مسلسل بند ہونے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مین روڈ سے گزرنا آئے دن حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ صبح سیر کے لئے جانے والے بوڑھے بچے کمزور بیمار جن کو لمبا چکر کاٹ کر پارک میں جانا پڑتا ہے جبکہ پارک کے تمام گیٹ سیر کرنے والوں کے لئے کھلے ہیں۔ ہم وزیرپنجاب اور ارباب اختیار سے درخواست کرتے ہیں مذکورہ گیٹ جو بلاوجہ بند کر دیا ہے فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عام لوگ بوڑھے بچے خواتین صبح کے وقت باقاعدگی سے سیر کرسکیں۔ ہم اہل علاقہ آپ کے نہایت ممنون و مشکور ہونگے۔ (ایس اے جبار (سیکرٹری جنرل) محمد اکرم (صدر) چناب ویلفیئر ایسوسی ایشن چناب بلاک علامہ اقبال ٹائون ۔لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024