مکرمی! ٹائون شپ و گرین ٹائون اور گردو نواح کی آبادیوں کے ہزاروں پراپرٹی ٹیکس دھندگان صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب سے پر زور اپیل کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے نیشنل بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کو بھی ٹیکس چالان جمع کرنے کا پابند بنایا جائے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پراپرٹی ٹیکس صرف ایک ہی بنک کو جمع کرنے کا پابند کیا ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی اور عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے، ٹیکس وصول کرنے والے ادارے عوام کے ٹیکسوں سے ہر چلتے ہیں، لیکن صد افسوس کے ان کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں، مرد اور خواتین مجبورا لمبی لمبی قطاروں میں سردی گرمی برداشت کرتے ہیں، جسکی وجہ سے انکا قیمتی وقت بھی برباد ہوتا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی وجہ سے عوام لاکھوں کڑوڑوں روپے خزانے میں جمع کرواتے ہیں لہذا وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے اس سنگین ترین صورتحال کا فوری ازخود نوٹس لیں اور عوام کو اس تکلیف سے نجات دلائیں ۔(متعدد اہلیان ٹائون شپ و گرین ٹائون لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024