عالمی تاریخ کے ایک بڑے جرنیل ہنی بال کا زمانہ دوسری صدی قبل از مسیح کا ہے۔ اس افسانوی جنگجو پر ہالی ووڈ میں کئی فلمیں بھی بن چکیں۔ کمال اس کا یہ کہ مشکل ترین معرکوں میں نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آزماتا اور اہم ذمہ داریاں سونپتا تھا۔ یورپ کا ایک بڑا حصہ فتح کر چکا، مگر روم میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ مفتوحہ علاقے سے تجربہ کا کمانڈرون کو نکالنا بھی محال، مبادا وہاں بغاوت ہو جائے۔ چنانچہ 14 بالکل نئے اور تازہ دم نوجوان بھرتی کئے گئے اور مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی برین واشنگ اس طور کی گئی کہ روم کی فتح ان کے مقدر میںلکھی جا چکی، کوئی دوسرا یہ کام نہیں کر سکتا، اور ان ناتجربہ کار نوجوانوں نے واقعی روم کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی۔ چیئراپ PTI سرکار، گڈلک! آپ کی ٹیم بھی معجزات دکھا سکتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024