محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا یہ سلسلہ ہفتہ بھر جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پیر کو درمیانی شب شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ جبکہ پیر سے بدھ تک پنجاب،خیبر پختونخوا ،فاٹا،گلگت،بلتستان اورکشمیرمیں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پیراورمنگل کو مری گلیات میں برفباری ہوگی۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 4 ،گوپس میں منفی 3جبکہ کوئٹہ،دالبندین ،استور، ہنزہ ، دیر اور پارہ چنار میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38