انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے انتخابات منگل کو بنکاک میں ہونگے
بینکاک (این این آئی)انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے آئندہ چار سالہ مدت کیلئے انتخابات منگل 12دسمبر کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی بارہویں کنگز کپ سیپک ٹاکرا چمپئن شپ کے کانگریس اجلاس میں ہوں گے۔امکا ن ہے کہ تھائی لینڈ اولمپکس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہ رخ اچاچرن ا?ئی ایس ٹی ایف کے دوبارہ صدر منتخب ہوجائیں گے۔پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد بھی فیڈریشن میں اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔