.لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان قوم سے مذاق ہے: محمود الرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا اعلان قوم سے سب سے بڑا مذاق، گرمیاں آتے ہی قوم کو پتہ لگ جائیگا کہ نااہل حکومت نے کتنی بجلی پیدا کی، اورنج ٹرین منصوبے پر عدالت نے فیصلہ حکومت نہیں شہر لاہور اور اسکے عوام کے حق میں دیا،سپریم کورٹ نے حکومتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے31شرائط رکھ کر تاریخی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا یہی تحریک انصاف کا موقف تھا۔ اعجاز احمد چوہدری نے حلقہ این اے 127 کی مختلف یونین کونسل کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک دن بدن شدید بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے۔