قبلہ اوّل مسلمانوں کا دل، امریکی و اسرائیلی سازش نا کام بنا دینگے: راجہ ناصر عباس
لاہور ( سپیشل رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، ا،سرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔