پریڈ گرائونڈ میں پی پی کا سیاسی شو ناکام ثابت ہوا،خالد بٹ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بور ڈ چکلالہ وارڈنمبر5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہونے والا سیاسی شو اس لحاظ سے ناکام ترین ثابت ہوا کیونکہ راولپنڈی اسلام آباد کے لوگوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی پاکستان بھر سے لوگوں کو گاڑیوں میں بھربھر کر لایا گیا خاص کرآزادکشمیرسے بڑی تعدادمیں لوگوں کو لایا گیا اس طرح کے سیاسی شو مسلم لیگ ن یا اسکی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑسکتے راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اورآئندہ الیکشن میں ثابت ہوجائیگا جبکہ ن لیگ راولپنڈی ،اسلام آباد سے کلین سوئیپ کریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،الحاج خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خاص کر وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں اتنے ترقیاتی کام کرادیے ہیں جن کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی راولپنڈی کے غیورعوام اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا پیپلز پارٹی ادھر ادھر ہاتھ پائوں مارکر اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے عوام پیپلز پارٹی کے کرپٹ دور کو کبھی نہیں بھولیں گے۔