چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، ملک مدثر علی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یونین کونسل تراہیا موضع گنگال کے چیف آرگنائزرملک مدثر علی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان ایک ایماندار ، نڈر اور بے باک لیڈر ہیں۔ مسلم لیگ ن سے ان کی وفا داریاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے انہوں نے ہمیشہ مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی لالچ کو نظر انداز کر کے اپنے اصولوں پر سودا بازی نہیں کی۔ ان کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو ہر بار قومی اسمبلی میں رہے اور اعلیٰ ترین قومی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور حلقہ کے عوام کے ساتھ وفا داری نبھائی ہے۔ لہٰذا ہم بھی ہمیشہ اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔