ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبیؐ پر عمل کرنے میں ہے،خان محمد پرویز
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) میلاد مصطفیٰ کے سلسلے میں اسلام آباد میں روحانی سلسلہ عظیمی کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردو خواتین نے شرکت کی تقریب سے خطاب میں سلسلہ عظیمی کے رہنماء خان محمد پرویز نے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰؐ کے کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل سیرت النبیﷺ پر عمل کرنے میں ہے پریشان حال امت مسلمہ صرف عشق رسولﷺ کی قوت کی بدولت ہی مشکلات سے نجات حاصل کرسکتی ہے انہوں نے عبادات اور معاملات کو فرمان نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔