ٹرمپ دنیا میں بدامنی اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں،حاجی پرویز خان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولٹن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قول و فعل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا میں بدامنی اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں حاجی پرویز خان نے کہا کہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان سے پوری دنیا میں اضطراب اور بے چینی پھیل گئی ہے اور امت مسلمہ کے دل سخت رنجیدہ ہو ئے ہیں۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس کے عمل سے مسلمانوںکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو روش ٹرمپ نے قائم کی ہے اس سے امریکہ میں بھی امن نہیں رہے گا ان باتوں سے امریکہ اور یورپ میں بھی بدامنی پھیلی گئی۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ ایسے شخص کا پاگل خانے میں علاج کرایا جائے جس کا عمل ہزاروں انسانوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے اورمذہبی منافرت کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔