قادیانی لابی کی سازشوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے شعور ختم نبوت ؐ اٰجاگر کرناہوگا، محسن خان عباسی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ختم نبوت ؐ کا قانون ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اسلام کی عالمگیریت اور مقبولیت اسی عقیدے کی مرہون منت ہے اسلام دشمن قوتیں ختم نبوت ؐ پر قدغن لگانا چاہتی ہیں ،قادیانی لابی کی سازشوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے شعور ختم نبوتؐ اٰجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تحریک ختم نبوت ؐ میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا آج بھی طلبہ کو متحد ہو کر میدان میں آنا ہو گا قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے ٹرمپ کا بیت المقدس کو یروشلم کا دارالحکومت بنانے کا اعلان عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد آل سٹوڈنٹس پارٹیز شعور ختم نبوت ﷺ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلی MSOپاکستان محسن خان عباسی ،ناظم عمومی رانا ذیشان ،شہزاد عباسی ترجمان ایم ایس اوپاکستان ،محمد عبد اللہ چئیرمین گل تحریک جوانان پاکستان ،سرور خان پارلیمانی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف ،،صداقت عباسی رہنماء پاکستان تحریک انصاف مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس پاکستان،ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ ،تاجر رہنما شرجیل میر ،راشد حفیظ MPA،حریت رہنما عبد الحمید لون،راجہ شہباز، ISF،تصور امتیاز IJT،تفہیم اعظم JI Youth,یاسر عباسی MSF،محمد بدر PSF،وائق قیوم PTI،سعد سدو زئی چئیر مین کشمیر یوتھ الائنس ،احمد وقار المحمدیہ سٹوڈنٹس،شیر یار ATI،،جمیل فاروقی ،سلطان محمود ضیائ،سردار مظہر،ارسلان کیانی،بلال ربانی،ذاکرصافی ودیگر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ختم نبوت ﷺ کے قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قادیانی لابی کی سازش ہے۔ پاکستان کے متفقہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور اکابرین پاکستان کی روحوں سے غداری ہے۔قادیانی ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کر کے قادیانیوں کے لئے پاکستان میں راہ ہموار کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت قبول نہیں اس طرح کا کوئی بھی اقدام ملک و ملت کی امن و سلامتی کے خلاف سازش تصور ہو گا ۔انہوں نے کہا حکومت الیکشن ریفارمز میں ترمیم کی آڑ میں ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے۔ ختم نبوت ﷺ کے قانون کے دشمن پاکستان کے دشمن ہے ۔ٹرمپ کا بیت المقد س کو یروشلم کا دارالحکومت بنانے کا اعلان پرکہا کہ قبلہ اول مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے مسلم امہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرے گی ۔ اس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔