میاں محمد نواز شریف کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر پارلیمانی امو ر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف ملک دشمن عناصر کی طرف سے سازشیں کی جا رہی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے حلقہ کے ہرگھر کو سوئی گیس ،بجلی ودیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے یاسین کلاں ،اصغر ،سلیم خان ،ابابکر ودیگر دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کر کے یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرینگے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے یاسین کلاں میںسوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام حاجی علی بہادر خان ،سعادت خان ،یامین خان ،حمزہ خان ودیگر نے کیا تھا اس موقع پرشیخ سلیمان سرور ،شیخ اجمل محمود ،ڈاکٹراشرف بٹ ،شیخ ناصر محمود ،ملک انصار احمد ،طلال بٹ ،حاجی احسان خان، چیئرمینز، وائس چیئرمینز ،کونسلران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی انہوںنے کہا کہ آج اندیہاتوں کے عوام سے سوئی گیس فراہمی کے علاوہ دیگر وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کی سیاست ہے لیکن ہر دفعہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سازشوں کے جال بچھا کر ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی گئی ۔