کوئٹہ: گیس لیکیج کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس ہلکار زخمی
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں گیس لیکیج کے دو واقعات میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایک مکان میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والےدونوں افراد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم تھے جن کی شناخت کلو اور محمد انور کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب پولیس لائن کے کوارٹر میں بھی گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار وقار اور راشد اقبال جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔