اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کی اجازت وزیراعلیٰ کے ترقی کے ویژن کی فتح ہے: عمران کھچی
میلسی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل میلسی کے صدر محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کی تکمیل کی اجازت مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ترقی کے ویژ ن کی فتح ہے لاہور کی ترقی کے مخالفین نے اس اہم ترین منصوبے میں روڑے اٹکا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے دو سال تک لاہور کے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین ٹرین منصوبہ دیکر مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں۔