/.پاک نیوی کی چین میں پانچویں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت
کراچی، شنگھائی (صباح نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں پانچویں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کی ہے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے پی این ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر نے شنگھائی کے میئر اور شنگھائی نیول بیس کے کمانڈر سے ملاقاتیں بھی کیں دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں میں پی این ایس سیف اور چین کی بحریہ نے زیر آب اور فضائی اثاثوں کے ساتھ حصہ لیا مشقوں کے دوران پاکستان اور چین کی بحری افواج کی میرینز ٹیموں کے درمیان مشترکہ تربیت اور جنگی حکمت عملی کی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا دونوں ممالک کی بحری افواج کے مبصرین نے ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔