لوک گلوکار منصور ملنگی کی برسی آج منائی جائیگی
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) لوک فنکار منصورعلی ملنگی کی برسی آج منائی جائیگی ۔ وہ 10دسمبر2014 کو دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔منصور علی ملنگی کے والد پٹھان علی بھی گائیک اور سارنگی نواز تھے ۔موسیقی کی ابتدائی تعلیم منصور علی ملنگی نے والد سے لی بعد میں بابا جی اے چشتی کے شاگرد ہوگئے۔1965 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے پہلا گیت گایا۔ 1970 میں اپنا آبائی گا¶ں چھوڑ کر گڑھ موڑ نزد دربار حضرت سلطان باہوؒ میں رہائش پذیر ہوگئے۔ 2013 میں انہیں صدارتی ایوارڈ تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 1990 میں ولائیت،1992 میں امریکہ، 1994 میں جاپان،1998 میں ناروے، 2001 میں دبئی اور 2004 میں یونان میں فن کا جادو جگایا۔اور اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔منصور علی ملنگی نے تین شادیاں کی انکی کل اولاد میں 11 بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ 2013 میں انہیں صدارتی ایوارڈ تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ منصور علی ملنگی کے 3بیٹے مختار منصور ملنگی, انصار منصور ملنگی اور شاہد منصور ملنگی جو انکے فن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔