دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
لاہور(نمائندہ سپورٹس) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم میں کون کون سے پلیئرز شامل ہونگے، اس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ کیویز کے دیس پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائےگی۔ سریز کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارمنس کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے تو سلمان بٹ، کامران اکمل، سعد علی اور سہیل خان کم بیک کر سکتے ہیں جبکہ انجری پر قابو پانے والے اظہر علی کا بھی کم بیک متوقع ہے۔ احمد شہزاد یا پھر امام الحق کی بھی بطور اوپنر انٹری ہو سکتی ہے۔ باولنگ کی بات کی جائے تو 33 سالہ ٹی 20 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر عمید آصف کا نام بھی زبان زد عام ہے۔