٭…ایک تصویر ایک کہانی…٭
موڑ سمن آباد کا رہائشی محمد نعیم گزشتہ دس برسوں سے سر پر چھابڑی اٹھائے گلی محلے گھوم پھر کر کھانے کی مختلف اشیاء فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے جائن پریس کا کاریگر تھا مگر کام کے دوران میشن میں ہاتھ آنے سے انگلیاں کٹ گئی جس کی وجہ سے وہ کام کرنا ممکن نہ رہا پڑھا لکھا بھی نہیں اور نہ ہی مالی حالات اچھے تھے کہ کوئی ڈھنگ کا کام کر سکتا۔ تین چھوٹی بیٹیاں ہیں جو سکول جاتی ہیں۔ اپنی ماں کے کہنے پر یہ کام شروع کیا تھا۔ تب سے یہی سلسلہ چل رہا ہے۔ گھر اپنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ رات کو بچوں کیلئے دال روٹی کا بندوبست ہو جاتا ہے۔ اللہ رحیم ہے وہ سب پر اپنی رحمت کرے۔(فوٹو: گل نواز)