گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم ، ملزم گرفتار
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری ،لاکھوں روپے مالیت کی سوا تین کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر انچارج پولیس تھانہ گوجرخان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کیخلا ف جاری مہم کے دوران سب انسپکٹر نذیر پنجوتھہ ، سب انسپکٹر اسلم بٹ اور کانسٹیبل ظفراقبال نے گزشتہ روز دوران ناکہ بندی ھڈانہ روڈ سے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ تیز رفتاری کے ساتھ چل پڑا فوری طور پر اس کو قابو کر لیاگیا جیب اس کے شاپنگ بیگ کی تلاشی لی گئی تو ایک کپڑے کے اندر سوا تین کلو چرس برآمد کر لی گئی ملزم شیرزادہ سکنہ دیربالا کو گرفتار کر کے 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر گوجرخان میں منشیات فروشوں کیخلا ف بھرپور مہم جاری ہے گوجرخان سے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کریں گے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔