روہیلانوالی: راجپوت برادری کے بااثر افراد کا سیال برادری پر دھاوا‘ تشدد
روہیلانوالی (نمائندہ نوائے وقت) روہیلانوالی راجپوت برادری کے بااثر افراد کا سیال برادری کے لوگوں پر دھااو تشدد عام راستہ بند قدیمی رستے سے گزرنے پر بھتہ وصول کرنے کا مطالبہ محنت کش سجاد کو سرعام تشدد کپڑے پھاڑ دئے۔ پولیس نے بااثر پپو‘ عمران وغیرہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ موضع عیسن والی چوک ہیڈکاظمی کے رہائشیوں سیال برادری کے تقریباً 40گھروں کو قدیمی راستہ جاتا ہے اور محنت کش سیال برادری کے محمد سجاد سیال راستے سے گزرے تو راجپوت برادری کے بااثر افراد پپو‘ محمد عمران‘ عدنان‘ آصف‘ محمداختر‘ عرفان نے سرعام محنت کش سجاد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قریبی سیال برادری کے رشتے داروں نے چھڑانے کی مزاحمت کی تو ندیم وغیرہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سیال برادری کے مظلوم لوگوں اﷲ ڈتہ‘ خدابخش سیال‘ واحد بخش‘ کلیم‘ امانت علی‘ محمدعارف‘ ندیم‘ اﷲ رکھا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر لوگ ہم سے ماہانہ 3لاکھ بھتہ وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ڈی پی او انصاف فراہم کریں۔