الیکٹرانکس کی دوکان پر چوری،ملزمان لاکھوں کا سامان لے گئے
حسن ابدال ( نامہ نگار) ہزارہ روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دوکان پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور تالے توڑ کر 270000کی اشیاء لے اڑلے۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے منیجر محمد بلال کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم چور حسن ابدال کے مصروف ترین ہزارہ روڈ پر واقع وقار الیکٹرونکس کی دوکان کے تالے توڑ کر7عدد ایل ای ڈی جن کی کل مالیت تقریباً 270000روپے بنتی ہے لے اڑلے ۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے وقار الیکٹرونکس کے منیجر محمد بلال ولد محمد اکرم سکنہ لالہ رخ واہ کینٹ کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے اتنی اہم اور مصروف ترین روڈ پر چوری کی واردات کو پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے پولیس کے گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔