بد بخت بیٹے نے ماں اور بہنوں کو تشددکے بعدگھر سے نکال دیا
میلسی(نامہ نگار)بد بخت بیٹے نے ماں اور بہنوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔نواحی موضع ویرسی واہن کی رہائشی بیوہ حنیفاں مائی نے اپنی دو بیٹیوں اور کمسن بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کے بڑے بیٹے محمد اشفاق نے گذشتہ روز پانی کے پلاسٹک والے پائپ سے مجھے تشدد کانشانہ بنایا اور کلہاڑی کے ذریعے زخمی کرنے کی کوشش کی بھتیجے لیاقت، شہباز ، اور ارشاد کے ہمراہ صندوقوں کے تالے توڑ کر تین تولہ طلائی زیورات اور 90ہزار روپے کی جمع پونجی بھی زبر دستی اٹھا لی اور مجھے میری بیٹیوں اور کمسن بیٹوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا ہمارے پاس میلسی شہر آنے کیلئے کرایہ تک نہ تھا جس کی وجہ سے 20کلو میٹر کا طویل سفر پیدل چل کر بچوں سمیت میلسی پہنچی خاتون نے ڈی ایس پی میلسی کو بد بخت بیٹے اور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب، اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ بیٹے سے مکان واگزار کرایا جائے۔ مکان بھی فروخت کرنا چاہتا ہے ۔