چیمبر آف کامرس کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
کلر سیداں(نامہ نگار)روات چیمبر آف کامرس کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی پی ٹی سی ایل کی تنصیبات کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دو بجے دن کسی نے وہاں موجود جھاڑیوں میں آگ لگا دی جس کے بعد ہوا کے زور پر آگ دور دور تک پھیل گئی اور شعلوں نے ارد گرد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا روات پولیس چوکی کے اہلکاروں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع کی پی ٹی سی ایل کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ۔فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا تاہم آگ وہاں پر موجود پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج تک پہنچ چکی تھی تاہم ایکسچینج کو بھاری نقصان سے بچا لیا گیا ۔