واہ کینٹ ٹیکسلا میں 15 ارب سے زائد کے منصوبے مکمل کرائے: چودھری نثار علی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری نثارعلی خان نے سابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈملک سعیدنوازراجہ کی رہائش گاہ پرایک بھرپورعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء کاالیکشن ھارنے کے باوجود واہ کینٹ ٹیکسلاکے علاقوںمیںپندرہ ارب روپے سے زائدلاگت کے منصوبہ جات مکمل کرواچکاہوں،جن میںاڑھائی ارب روپے صوبہ پنجاب کے جدیدترین واہ جنرل ہسپتال کے منصوبہ پرخرچ کیئے جاچکے ہیں،اوربہت جلدمتذکرہ جدیدہسپتال کی افتتاحی تقریب منعقدہونے والی ہے،اس اجتماع سے سابقہ کونسلرحاجی اسدخان بٹ نے بھی خطاب کیا،اس اجتماع میںایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق، ن لیگ تحصیل ٹیکسلاکے صدرحاجی فیاض خان تنولی،مسلم لیگ واہ کینٹ کے صدرراجہ محمدایوب خان،چیئرمین آصف نوازکاشمیری،حاجی سیدنذرحسین شاہ،سردارسلطان،پروٹوکول آفیسرمحمدفہیم خان،راجہ عامرسعید،سیدامجدحسین شاہ،حاجی راجہ گل نوازعباسی،کونسلرحاجی عبدالرحمن،راناخالدمحمود،اعجازبٹ،توقیرمنہاس،سیٹھ ملک جاویدانور،ملک اسماعیل نواز،بھولابابو،جمعہ خان،ملک محمداویس چھاچھی،سیدعمران حیدرشہال،چوہدری اظہرمحمودگدوال،چوہدری لال حیدر،میاںتصوف قریشی،حاجی محمداعجاز،اورعلاقہ بھرکے سرکردہ رہنماء کثیرتعدادمیںموجودتھے،چوہدری نثارعلی خان نے اجتماع میںحوصلہ افزاحاضری دیکھ کرکھل کرباتیںکیں،اوراسدخان بٹ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 1985ء میںجب پہلی مرتبہ اس حلقہ میںآیا،تولوہسرشرفوکی عظیم شخصیت صوفی محمدنوازکاشمیری مرحوم نے میراہاتھ تھاماتھا،آج مجھے خوشی ہے کہ صوفی محمدنوازکاشمیری مرحوم کے پرعزم صاحبزادے چیئرمین آصٖف نوازکاشمیری دل وجان کے ساتھ میرے قافلہ میںشامل ہیں،چوہدری نثارعلی خان نے قاضی برادری اورمغل برادری کے پرخلوص جذبوںکابھی خصوصی تذکرہ کیا،قاضی مشتاق احمدمرحوم کاذکرکرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ مرحوم واہ کینٹ کے علاقہ میںمیرے جرنیل کارکنان میںشمارہوتے تھے،چوہدری نثارعلی خان نے ملک سعیدنوازراجہ کے والدبزرگوار،حاجی ملک صاحب نوازکی محبتوںکابھی خصوصی ذکرکیا،اورکہاکہ مجھے اچھی طرح یادہے،90کے انتخابات کے موقع پرانہوںنے مجھے مالی مددکی سپورٹ فراہم کرنے کیلیئے ایک بھاری لفافہ کی بھی پیش کش کی تھی،جس پرمیںنے ’’بھاری لفافہ‘‘خصوصی شکریئے کے ساتھ انہیںواپس کرتے ہوئے کہاکہ بس آپکی خصوصی دعاوںبھرپورمعاونت اورسرپرستی میرے لیئے بہت مددگاردرجہ رکھتی ہے،انہوںنے کہاکہ اس حلقہ سے میرادل وجان کارشتہ ہے،اس لیئے میںاس حلقہ سے الیکشن نہ لڑکے اس حلقہ کے عوام کوبے یارومددگارچھوڑنانہیںچاہتا،انہوںنے کہاکہ آئندہ آنے والے الیکشن میںآپ لوگوںنے میرابھرپورساتھ دیناہے۔