امریکی صدر کی ناپاک جسارت کیخلاف مری میں احتجاجی ریلیاں
مری(نامہ نگار خصوصی) یہودی لابی کے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول کو مقبوضہ اسرئیل کیلئے دارلحکومت قرار دیے جانے کی ناپاک سازش کے خلاف مری میں مختلف مذہبی جماعتوں نے جن میں جماعت اسلامی، سنی تحریک اورجمیعت علماء اسلام کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔اس طرح جمعہ کے روزپہلی بڑی ریلی جامع مسجد مدینہ کلفڈن روڈ سے قاری واجد انور اور سنی تحریک کے مقامی رہنماء محمد وقاص عباسی کی قیادت میں نکلالی گئی جس کے شرکاء ٹرمپ اور یہودیوں کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوے کارٹ روڈ سے چنار چوک اور بھر ڈاکخانہ چوک میں پہنچے جہاں ٹرمپ کی شرانگیزی کوعالم اسلام کیلئے ایک سازش قرار دیا گیا اور مقررین نے کہا کہ ہم قبلہ اول کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرینگے ۔دوسری ریلی جماعت اسلامی اور جمیت علمائے اسلام کی تھی جو ڈاکخانہ چوک سے شروع ہو کر وہیں اختتام پزیر ہوئی اس سے خطاب کرتے ہوے ندیم اخلاص عباسی؎جے یو آئی یو تھ مری کے صدر نقاش احمد عباسی،پی پی پی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،محمد اقبال جماۃ الدوعہ ،افتخار عباسی،ظفراسلام سیفی،حماد امحمود،فاران عباسی نے کہاکہ امریکہ کے دوہرے معیار کی وجہ سے دنیا کاامن خطرے میں ہے۔اس طرح تیسری ریلی جامع مسجد غوثیہ رنک روڈ سے نکالی گئی جو چنار چوک میں اختتام پزیر ہوی جس سے علامہ تسلیم سلطان چشتی اور علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے قریبی رفیق حاجی فداء الحق اور کلیم ستی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اب امت مسلمہ کو یہود و ہنود کی ناپاک سازشوں کے خلاف ڈٹ کر پاکستان سمیت عالم اسلام کو بچانا ہو گا ۔ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ پر دبائو ڈال کر اس فیصلے واپس کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔