کوٹ ادو: 4افراد کی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی‘ دوسری کو اغواء کی کوشش
کوٹ ادو(خبر نگار)4مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون اغواء کرلی‘ویرانے میں لے جاکر اجتماعی زیادتی دوسری کو اغواء کی کوشش‘اہل علاقہ کے آنے پر اغواء کار فرار‘اراضی مکان کا حصہ نہ دینے پر ناخلف بیٹے کا بیوہ ضعیف العمر والدہ پر تشدد‘گھر سے باہر نکالنے کی کوشش‘زمین پر گرا کر تھپڑوں ‘مکوں کی بارش‘اہل علاقہ کے آنے پر فرار‘اراضی کے تنازعہ پر مخالف کی ہمسائے کے گھر فائرنگ 15کی اطلاع پر پولیس نے 2افراد قابوکرلئے‘عادی چور زمیندار کے رقبہ سے سفیدہ کے درخت کاٹ کر لے گئے‘شادی کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے پر دلہن کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج‘پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے‘ بستی خدائی کے میرزادے قیصر عباس‘محمد عابد‘سجاد ایک نامعلوم موضع پتی سلطان محمود جیونہ بی بی کے پاس آگئے جہاں چاروں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ موضع عزیز آباد کے عدیل مسیح کی بیوی سمیرا بی بی کو شان مسیح عمر دراز ‘عمانیویل مسیح ‘سلمیٰ بی بی زوجہ لیاقت مسیح 2نامعلوم کے ہمراہ اغواء کی کوشش کی‘موضع جنوں غیر مستقل درمیانی کی بیوہ ضعیف العمر مبارک مائی کو اس کے ناخلف حقیقی بیٹے محمد ابراہیم دستی نے اپنے بیٹے اسماعیل دستی کے ہمراہ مکان واراضی کا حصہ نہ دینے پر شدید زدوکوب کیا۔