سلائی کڑھائی سیکھنے کیلئے جانے والی خاتون لاپتہ‘ اغوا کا خدشہ
خانیوال (خبرنگار) سلائی کڑھائی سیکھنے کے لیے جانیوالی خاتون لاپتہ، اغواء کئے جانے کا خدشہ۔مرضی پورہ کے رہائشی نعمت علی نے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میری ہمشیرہ سلائی کڑھائی سیکھنے کے لیے احمد علی کی بیوی کے پاس گئی اور گھر واپس نہ آئی۔