پولیس افسران تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں: آر پی او ملتان
کہروڑپکا ( خبر نگار)جدید خطوط سے ہم آہنگ پنجاب پولیس اولین ترجیح ہے ۔پولیس افسران تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں پولیس اہلکار ان کی بیوائوں اور فیملیز کی ویلفیئر بھی ترجیحات شامل ہیں ان خیالات کااظہار آ ر پی او ملتان محمد ادریس نے کہروڑپکا تھانہ سٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچر نمایا تبدیلی کی طرف گامزن ہے ۔ فرض شناسی او راچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا جبکہ نا اہلی غفلت اور فرائض میں کوتاہی پر سزا سے نہیں بچا جا سکے گا۔ عوام بھی اپناکردارادا کریں انہو ںنے پولیس اہلکاران کی بیوائوں میں 24لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے ۔ تھانہ سٹی کا ریکارڈ اور اسلحہ خان کا معائنہ بھی کیا اور ایس ایچ او سٹی شاہد نذیر کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ۔ڈی پی او امیر تیمور ڈی ایس پی سرکل اشفاق گجر پی آ ر او عمران ،فرحان اور فریاد بھی موجود تھے ۔