منشیات فروشوں سے کیخلاف کاروائی ،بھاری مقدار میں شراب و چرس بر آمد
کہوٹہ (نامہ نگار)ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی کی نگرانی میں سب انسپکٹر ندیم کیانی نے منشیات فروشوں سے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4لیٹر شراب اور 220گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر دیا اخلاق حسین شاہ سے 220گرام چرس ، عمیر سے4لیٹر شراب عرفان و دیگر سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت عباسی نے کہا کہ منشیات فروشوں چوروں اور ڈکیتوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی کہوٹہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے عوام علاقہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔