پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کیلئے ہمہ وقت مصروف ہے: عمر سعید ملک
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے وہاڑی پولیس کی پرفارمنس پر روشنی ڈالتے کہا سال ماہ اکتوبر2016سے30 نومبر2017 تک میں وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس نے اس دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل2068مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے1928مقدمات کو ٹریس کر لیا گیا جبکہ17کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی بھی برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ 96گینگ ہائے کے 356ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4کروڑ 82لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی بھی برآمد کی۔