مسلم لیگ ن یو نین کونسل بیول میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی
بیول (نامہ نگار) مسلم لیگ ن یو نین کونسل بیول میں دو حصوں میں تقسیم ،ترقیاتی کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈالنا شروع ،مخلص کارکنان اور عوام پریشان۔ تفصیلا ت کے مطابق یونین کونسل بیول میں مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہے ایک گروپ کو ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور دوسرے کو ایم پی اے افتخارا حمدوارثی کی حمایت حاصل ہے اگر ایک گروپ کسی علاقہ میں ترقیاتی کام شروع کرواتا ہے تو دوسرا گروپ ترقیاتی کام بند کروا دیتا ہے بیول کے نواحی علاقہ پکا کھوہ میںایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی طرف سے گرانٹ جاری کی گئی اور جب میٹریل پہنچا تو وارثی گروپ نے روڈ کا کام شروع کروا کر افتتاح کروا دیا جس پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص گروپ نے ٹھیکیدار کو جاری ترقیاتی کام فوری روک دینے کے احکامات جاری کر دیئے اور کہا کہ کام ہماری موجودگی میں شروع کیا جائے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کام ایم پی اے نے نہیں بلکہ ایم این اے نے کروایا ہے دونوں لیڈر صاحبان کی لڑائی میں لیگی کارکنان پس کر رہ گئے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ لیڈر صاحبان کا قبلہ درست کیا جائے۔