عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے: ذوالفقار گجر
اڈا جڑالہ ( نمائندہ نوائے وقت) تھانہ حویلی کورنگا کے آفیسر چوہدری ذوالفقار گجر کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن چک نمبر بارہ ڈی کے ایک شخص سے دس لیڑ شراب ایک مشتبہ شخص سے ایک سو پانچ گرام افیون اور ایک عدد رپیڑ برآمد کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او حویلی کورنگا چوہدری ذوالفقار گجر نے کہا ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔