ڈی پی او مظفرگڑھ کو درخواست دینے کا رنج‘5 افراد کا بیوہ کے گھر دھاوا‘ تشدد
اڈا دانڑیں( نامہ نگار ) ملزمان کے خلاف ڈی پی او مظفرگڑھ کو درخواست دینے کا رنج ‘پانچ افراد نے 8 آٹھ یتیم بچوں کی بیوہ ماں کے گھر دھاوا بول دیا خاتون اور بچوں پر بدترین تشدد مکان میں توڑ پھوڑ کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ھوگئے اہل علاقہ کا احتجاج ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ چوک مکول کے نواحی علاقہ موضع کالن شاہ کی رہاشی آٹھ بچوں کی بیواہ ماں حسینہ مائی نے تحریری طور پر بتایا کہ گذشتہ شب بااثر ملزمان مہدی شاہ اسد شاہ غضنفر شاہ احسن شاہ اور ایک نامعلوم آدمی نے اس کے گھر دھاوا بول کر اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ھوئے فرارہوگئے ملزمان کو رنج ہے کہ چند روز قبل انہوں نے بیوہ کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی جو ناکام ھوگی تھی اسکی تحریری درخواست اس نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو دی تھی جس پر کاروائی کے بجاے الٹا اے ایس ائی تھانہ شاہ جمال یسین پٹھان نے بیوہ کو دھمکیاں دیں۔ اہل علاقہ ثقلین شاہ خضر عباس صادق حسین شاہ ودیگر نے وزیر اعلی پنجاب سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔