منشیات برآمد کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو قید اور جر ما نہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ممتازآباد میں درج 1 کلو 180گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم مبا رک علی کو اقبالی بیان پر 1سال قید اور 10 ہزار رو پے جر ما نہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔جر ما نہ ادا نہ کر نے کی صورت ملزم کو مز ید ایک ماہ جیل کا ٹنا ہو گی۔