خانیوال میں دیوار‘ چھت اور موٹرسائیکل سے گر کر 7افراد زخمی
خانیوال (خبرنگار) دیوار، چھت اور موٹرسائیکل سے گر کر 7 افراد زخمی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل۔ متاثرہ مریضوں کو ریسکیو 1122 و دیگر ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،مریضو ں میں صدیق، یاسر، شان، نسرین، اللہ بخش، اسلم اور سکندر شامل ہیں۔