نیو ملتان پولیس کا مجرے کی محفل پر چھاپہ‘ فحش حرکات کرتے 19 مرد و خواتین گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) نیو ملتان پولیس نے مجرے کی محفل پر چھاپہ مار کر فحش حرکات میں مصروف 19 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا واضح رہے پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ اشفاق جتوئی مکہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر میں مجرا کروا رہا ہے جہاں فحاشی بھی کی جا رہی ہے پولیس نے اشفاق جتوئی سمیت 19 مرد و خواتین کو فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور شراب برآمد کر لی پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے واضح رہے کہ اشفاق جتوئی عرصہ دراز سے ملتان اور خانیوال سمیت مختلف علاقوں میں امیرزادوں کے لئے فحاشی کے انتظامات کر رہا تھا جبکہ گزشتہ دنوں خانیوال میں مجرا کے دوران متعدد مرد و خواتین کو پکڑا گیا اور چند ماہ قبل اشفاق جتوئی کے گھر سے 10 مرد و خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔