نہال صدیقی رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کی تقریب ِ تقسیم انعامات منگل کوہوگی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)اے او اکیڈمی کی چیئر مین اسماء علی شاہ صدر کراچی وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت میں ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اصغر علی شاہ پر منعقد ہو ا اجلاس میں ڈاکٹر اسماء علی شاہ نے اعلان کیا کہ 12دسمبر منگل مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کی رہائش گاہ بلاک ایف ہائوس نمبر 97،نارتھ ناظم آباد نزد فتح پارک اے او اسٹریٹ میں امجد صابری شہید کر کٹ ٹورنامنٹ اور اکیسویں نہال صدیقی رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کی تقریب ِ تقسیم انعامات شام چار بجے منعقد کی جائیگی۔