قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ‘فائنل آج ہو گا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیا ناظم آباد قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساوتھ کا شاندار فائنل میچ آج اتوار کوکے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ٹھیک ملک کی دو نامور ٹیموں کے آر ایل اور کے پی ٹی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹیموں کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ ونر کو ایک لاکھ پچاس ہزار ر روپے رنر کو ایک لاکھ روپیئہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بہترین گولکیپر اور ٹاپ اسکورر کھلاڑی کو دس دس ہزار کا نقد انعام دیا جائیگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب گروپ کے محمد عارف حبیب اور ممبر سندھ صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری ہونگے ۔