کراچی کنگز، کھلاڑی کی کھوج اندرون سندھ ٹرائلزکا مرحلہ مکمل
دادو( سی پی پی )کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے سلسلے میں اندرون سندھ ہونے والے ٹرائلز اختتام پذیرہوگئے، دادو میں باصلاحیت کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ٹرائلز کا آخری مرحلہ کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑی کی کھوج کے اندرون سندھ ہونے والے تمام مراحل اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا۔ کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے ساتویں اور آخری مرحلے کے ایک روزہ ٹرائلز دادو میں ہوئے جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔