خانیوال ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کے تین آئل ٹینکرز پٹڑی سے اتر گئے
خانیوال (خبرنگار) کراچی سے لاہور تیل لے کر جانے والی مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر خانیوال ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئے تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور تیل لے کر جانے والی مال گاڑی جب خانیوال اسٹیشن پر پہنچی تو اس مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر پٹڑی سے اتر گئے پٹڑی سے آئل ٹینکر اترنے کے بعد الٹنے سے بال بال بچ گئے اگر ٹینکر ریلوے سٹیشن پر الٹ جاتے تو تیل بہہ جانے سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلوے کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے 5گھنٹے کی کوشش کی بعد اترنے والے تین آئل ٹینکر کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھایا گیا آئل ٹینکر پٹڑی سے اترنے کی ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ ذمہ دار وں کا تعین کرے گی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق خانیوال شعبہ سول انجینئرنگ سٹاف افسران کی ڈیوٹی میں مصروف رہتا ہے جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک کی حالت زار خراب ہے اے ای این خانیوال کے دفتر کے سامنے ویگنوں کا اترنا لمحہ فکریہ ہے ریلوے انتظامیہ کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔